اشاعتیں

مئی, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں
دنیا کی اُلجھنوں سے نکل کر جب میں تمہاری طرف لوٹ کر آتا ہوں تو یقیناً تمہارے چہرے پر پہلی نظر پڑتے ہی میرے چہرے سے پریشانیوں کے تمام آثار دور ہوجاتے ہیں اور تمہاری محبت رعنائی کی چمک کی طرح میرے چہرے سے چمٹ کر آسودگی کی خوشبو بکھیرنے لگتی ہے۔ یقیناً تم میرا وہ سکون ہو جس کی مُجھے ساری زندگی تلاش تھی جو بے مثل ہے،،لا منتہا ہے اور نا پید ہے۔ یقئناً تم میری متاعِ زیست ہو، اور ہاں  اگر میں نے زندگی میں کچھ کمایا ہے تو وہ تم اور تمہاری محبت ہے۔ ✍️: شعیب